کرونا پاکستانیوں کیلئے مشکلات لے آیا،دبئی میں 10 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے فارغ
کرونا پاکستانیوں کیلئے مشکلات لے آیا،دبئی میں 10 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے فارغ
کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ نوکریاں بھی خطرے میں آگئی ہیں. اب دبئی سے دس ہزار پاکستانیوں کو کرونا کی وبا کے باعث نوکریوں سےنکال دیا گیا ہے.قونصل جنرل احمد امجد علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دس ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب دبئی میں کرونا سے بچاو کیلئے مکمل لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے پینتیس ہزار پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں. ان تمام افراد کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے. پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں.قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا ہےکہ پاکستان واپسی کیلئے سیاحوں، نوکری سے فارغ ہونے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔ دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.دوسری جانب دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات میں پاکستان کی اجازت کے بعد پاکستانیوں کیلئے فلائٹس آپریشن کیلئے تیار ہیں. پاکستان سفارتی حکام کاکہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے بارہ افراد جاں بحق اور تئیس سو سے زائد متاثر ہیں.
No comments:
Post a Comment