دنیا کی سب سے مہنگی شال۔ نیتا امبانی کی شال کی قیمت کیاہ
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین جوڑے میں ہوتا ہے۔ اور اپنے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے ان کا خاندان اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔
حال ہی میں نیتا امبانی کی ایک شال سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے دنیا کی سب سے مہنگی شال قرار دیا جا رہا ہے۔
نیتا امبانی ہمیشہ اپنے انداز سے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں، چاہے وہ ان کے کپڑے ہوں، پرس ہوں یا زیورات، ہر چیز میں ان کی خوبصورتی جھلکتی ہے۔
اگر ہم اس وائرل تصویر کی بات کریں تو یہ ان کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی ہے۔ جس میں وہ بہت خوبصورت اور قیمتی شال پہنے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی کی نرم ترین اور مہنگی شال کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ 19 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔
نیتا امبانی کی یہ خاص قسم کی پشمینہ کنی شال نہ صرف اعلیٰ معیار کی شالوں میں سے ایک ہے بلکہ اسے دنیا کی سب سے مہنگی شال بھی سمجھا جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ قیمتی کپڑا لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکریوں کی اون سے بنایا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment