Part 1 بلاگ کے لئے مضمون کیسے چُنا جائے/بلاگنگ شروع کرنے کا طریقہ - My Web

Part 1 بلاگ کے لئے مضمون کیسے چُنا جائے/بلاگنگ شروع کرنے کا طریقہ

یہ مرحلہ کسی بھی بلاگ کی کامیابی کے لئے ستون کی حیثیت رکھتا 
ہے۔ اگر آپ کوئی اچھا مضمون منتخب کرتے ہیں تو یہ بات کسی حد 
تک یقینی ہو جاتی ہے کہ آپ کا بلاگ کامیاب ہو جائے گا اور اُس کی 
کامیابی آپ کی محنت سے وابستہ ہو جائے گی۔ لیکن اگر آپ کوئی 
غیر موزوں مضمون منتخب کرتے ہیں تو پھر بلاگ کو کامیاب بنانے 
کے لئے یا تو آپ کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی یا پھر کچھ 
صورتوں میں بلاگ پر ٹریفک لانا ناممکن بھی ہو سکتا ہے۔
بلاگ کے لئے مضمون منتخب کرنے سے پہلے آپ نے مندرجہ ذیل 
چیزوں کو مدِ نظر رکھنا ہے۔
آپ کی دلچسپی اور مضمون کی شہرت: سب سے پہلے اپنے ذہن 
میں کچھ مضامین سوچ لیں۔ مضمون آپ کی دلچسپی کا ہوتو بہت 
اچھی بات ہے کیونکہ آپ بعد میں اس مضمون پر اچھی طرح لکھ 
پائیں گے۔ اگر مضمون آپ کی دلچسپی کا نہ ہو تو بعد میں آپ کے 
لئے بلاگ پر لکھنا بوجھ محسوس ہو سکتا ہے یا پھر دوسری دشواریاں 
پیش آسکتی ہیں۔ اگر آپ نے اپنے بلاگ پر دوسرے لوگوں سے مواد 
لکھوانا ہے تو ضروری نہیں کہ مضمون آپ کی دلچسپی کا ہو۔
کُچھ مضامین سوچنے کے بعد اب یہ دیکھ لیں کہ آپ کے سوچے 
گئے مضامین میں سے سب سے مشہور مضمون کیا ہے۔ کون سا 
مضمون لوگ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں اور کس مضمون کو لوگ 
گُوگل اور دوسرے سرچ انجنوں پر سب سے زیادہ سرچ کرتے ہیں۔ یہ 
سب کچھ آپ کوگل کیورڈ پلانر(Planner Keyword Google (کے 
ذریعے معلوم کر سکتے ہیں یا پھر دوسرے 
بارے پتہ لگا سکتے ہیں۔ یہ یقینی بات ہے کہ جس قدر آپ کا 
مضمون زیادہ مشہور اور دلچسپ ہوگا، اُس قدر آپ کے بلاگ پر 
زیادہ ٹریفک آئے گی۔
مضمون پر مقابلہ: کچھ مشہور مضامین منتخب کرنے کے بعد اب 
آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ کے چُنے گئے مضامین کو آسانی سے 
گُوگل اور دوسرے سرچ انجنوں میں رینکنگ پر لایا جا سکتا ہے کہ 
نہیں۔ اگر آپ کے سوچے گئے مضمون پر بہت سارے، مشہور بلاگ 
بنائے جا چکے ہیں تو پھر بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی دوسرا مضمون 
(SEO (پر 
کوئی بلاگ بنانے چلیں تو آپ کے لئے اس مضمون پر لکھے گئے مواد 
کو رینکنگ پر لانا مشکل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس مضمون پر 
پہلے ہی بہت ساری مشہور ویب سائٹس اور بلاگ بنائے جا چُکے 
ہیں۔
ایک مشہور مضمون سوچنے کے ساتھ ساتھ آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ 
اُس مضمون پر آپ اپنے بلاگ کو آسانی سے رینکنگ میں لا سکتے 
ہیں کہ نہیں۔ یہ دیکھنے کے لئے، کہ آپ کے سوچے گئے مضمون پر 
مقابلہ زیادہ ہے یا کم، اپنا سوچا گیا مضمون گُوگل میں سرچ کریں۔
پھر گوگل کے شروع کے صفحے پر آنے والی ویب سائٹس کا پیج
رینک (PageRank ،(ڈومین اتھارٹی (authority Domain (اور اُن ویب 
سائٹس پر بیک لنکس (Backlinks (دیکھ لیں۔ ساتھ ساتھ یہ بھی 
دیکھ لیں کہ ان ویب سائٹس کا ٹائٹل آپ کے مضمون سے بالکُل ملتا 
جُلتا ہے یا مختلف ہے۔
اگر گُوگل کے شروع کے صفحے پر آنے والی ویب سائٹس کے ٹائٹل 
آپ کے چُنے گئے مضمون سے بالکُل ملتے جُلتے نہیں ہیں تو آپ 
اپنے بلاگ کو رینگنگ پر لا سکتے ہیں۔ 
فرض کریں آپ نے اپنے بلاگ کے لئے بیوٹی اینڈ فٹنس کا مرکزی
مضمون چُنا ہے۔ اب اُس مضمون پر کوئی عنوان گوگل میں سرچ 
کریں۔ ایک فرضی عنوان اس طرح کا ہو سکتا ہے۔
“How to treat pimples on face at home”
یہ عنوان، جو میں نے فرضی طور پر لکھا ہے، لوگ کافی زیادہ سرچ 
کرتے ہیں اور آپ نے اسی طرح کے عنوانوں پر ہی اپنے بلاگ پر لکھنا
ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کا بلاگ وزٹ کریں۔ آئیں اب یہ 
عنوان گوگل میں سرچ کر کے دیکھتے ہیں کہ اس پر مقابلہ کم ہے یا 
زیادہ۔
یہ دیکھنے کے لئے گوگل میں ہم وہ عنوان سرچ کریں گے جو ہم نے 
کچھ دیر پہلے چُنا تھا۔


How to treat pimples on face at " عنوان میں گوگل نے ہم جب
" سرچ کیا تو گوگل نے جو رزلٹس دکھائے، وہ آپ سکرین شاٹ 
میں دیکھ سکتے ہیں۔ اب ہم یہ دیکھ لیں گے کہ 
اس لسٹ میں
لنکس کتنی ہیں اور اس ویب سائٹ کے مین ڈومین کی ڈومین 
اتھارٹی کتنی ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں 
کہ اس عنوان پر مقابلہ کم ہے یا زیادہ۔
مین ڈومین کا پیج رینک دیکھنے کے لئے ہم مختلف ویب سائٹس 
اُس پر آپ بہت ساری چیزیں چیک کر سکتے ہیں۔
میری پسندیدہ ویب سائٹ com.moonsy ہے۔ آپ اپنے ویب بر اوزر 
میں یہ ویب سائٹ کھولیں۔ ایک دوسرے ٹیب میں com.ahrefs
 سیکشن کے Check Domain Authority آپ پر moonsy.com
میں جائیں اور وہاں چیک باکس میں اُس ویب سائٹ کا ڈومین لکھ 
com.ahrefs پر بھی وہی ڈومین چیک کریں اور یہ دیکھ لیں کہ اُس 
ویب سائٹ پر دوسری ویب سائٹس کی طرف سے کتنی لنکس ہیں۔
com.moonsy پر جس طرح آپ ڈومین اتھارٹی چیک کر لیں گے، 
اسی طرح پیج رینک بھی چیک کریں۔ ڈومین اتھارٹی، لنکس کی 
تعداد اور پیج رینک دیکھنے کے بعد ہم یہ اندازہ 
لگا سکتے ہیں کہ
آپ اس عنوان کو آسانی سے گوگل میں رینکنگ پر لا سکتے ہیں کہ 
نہیں۔ 
مونسی پر ڈومین اتھارٹی چیک کرنے کا پیج:





جب ہم نے com.top10homeremedies سرچ کیا، جو گوگل میں 
تو اس ڈومین 
کے بارے میں جو معلومات ملیں، وہ کچھ اس طرح کی ہیں۔
ڈومین کا پیج رینک: 4 – سب سے اچھی ویلیو 10 ہو سکتی ہے
ڈومین اتھارٹی: 38 – سب سے اچھی ویلیو 100 ہو سکتی ہے
لنکس کی تعداد: 20 ہزار
فیس بُک لائکس: 2800
گوگل پلس ووٹس: 1800
ان معلومات سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ جو ویب سائٹ گوگل سرچ 
اچھی ہے لیکن اتنی زیادہ اچھی بھی نہیں ہے کہ اس سے رینکنگ 
میں آگے نکل جانا ناممکن ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس طرح 
کے عنوانات پر کوئی بلاگ بنا کر اچھی خاصی محنت سے اُسے 
کامیاب بنا سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ جس ویب سائٹس کے لئے دوسری ویب سائٹس سے 
جتنی زیادہ لنکس ہونگی، اس کی ڈومین اتھارٹی جتنی زیادہ ہوگی، 
ڈومین کا پیج رینک جتنا اچھا ہوگا، اُس ویب سائٹ کی رینکنگ اتنی 
زیادہ اچھی ہوگی۔ عام طور پر اگر کسی ویب سائٹ کا پیج رینک 6
سے کم ہو، ڈومین اتھارٹی 50 سے کم ہو تو اس طرح کی ویب سائٹس 
کو سرچ میں کسی حد تک آسانی سے پیچھے چھوڑا جا سکتا ہے۔
اب آپ کو کچھ اندازہ ہوا ہوگا کہ بلاگ کے لئے مضمون کیسے چننا 
ہے۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ مضمون چُننے میں غلطی کر لیتے ہیں تو 
پھر آپ کو بلاگنگ میں کامیابی پانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آپ کے بلاگ کے لئے کون سا 
مضمون بہتر رہے گا، تو پھر آپ کسی اور کی بھی مدد لے سکتے 
ہیں۔ یاد رکھیں کہ سوچ سمجھ کر چنا گیا مضمون آپ کے بلاگ کی 
کامیابی کی

No comments:

Post a Comment